نارتھ کراچی، ولیمے کی تقریب سے واپسی پر دلہن سمیت 25 افراد یرغمال، ڈاکوؤں نے زیورات نقدی لوٹ لی

December 05, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں مسلح ملزمان نے گھر کی دہلیز پر نوبیہاتا جوڑے کو فیملی سمیت ولیمے کی تقریب سے واپسی پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا ،ملزمان نے اسلحہ کے زور پر عروسی جوڑے میں ملبوس دلہن سے زیورات نوچ لئے جبکہ دیگر افراد سے موبائل فون،نقدی اور ایک موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ فیڈرل بی ایریا میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ملزمان نے 15 منٹ کے دوران 25 سے زائد افراد سے اسلحہ کے زور پر نقد رقم موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہو گئے۔