کے بی سی کی میزبانی فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے کی، امیتابھ بچن کا اعتراف

December 05, 2021

ممبئی(پی پی آئی)بولی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے ایک بیان میں چھوٹے پردے پر کام کرنے کی اصل وجہ سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔حال ہی میں امیتابھ بچن کی میزبانی میں چلنے والے شو کی 1000 اقساط مکمل ہوئی ہیں اور اس موقع پر اداکار نے اپنے ان 21 سال سے جاری اس سفر کے متعلق بتایا ہے۔اس شو کی 1000ویں قسط کے پریمئر میں دیکھا گیا ہے کہ امیتابھ بچن جذباتی ہوجاتے ہیں اور بتاتے ہیں اس پروگرام کی میزبانی کا فیصلہ فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے کیا تھا۔