عوام خانیوال کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی جیت کو یقینی بنائیں،شگفتہ حبیب

December 05, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی وومن ونگ کی ڈویژنل صدر شگفتہ حبیب نے کہا ہے کہ خانیوال کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی جیت کو یقینی بنائیں گے ۔میں نے خود سروے کیا ہے خانیوال ان کے علاقوں میں شامل ہے جہاں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کے لئے 3مرلہ اور 7 مرحلہ سکیموں کے ذریعے لوگوں کو چھت فراہم کی اور آج لوگوں کے پاس اپنے گھر موجود ہیں اور وہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔