راشد رحمان پر ڈاکٹر توصیف کی کتاب کی تقریب رونمائی آج ہو گی

December 05, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) معروف ماہر تعلیم، ترقی پسند دانشور پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان کی جنوبی پنجاب میں انسانی حقوق کے تحفظ کے روح رواں راشد رحمان ایڈوکیٹ مرحوم کے بارے میں شائع ہونے والی کتاب ’’عشق وہ کار مسلسل ہے‘‘ کی تقریب رونمائی اتوار 5 دسمبر کو ملتان پریس کلب میں ہوگی۔سینئر صحافی،انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی تقریب کی صدارت کرینگے۔ کالم نگار وجاہت مسعود، پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری ناصر زیدی، نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک، ایچ آر سی پی کے جنرل سیکرٹری حارث خلیق، ایچ آر سی پی ملتان کے سربراہ نذیر احمد،ریسرچ اسکالر جودت سید کتاب اظہار خیال کریں گے۔