فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل زخمی

December 05, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آبادپولیس کےہیڈ کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ تھانہ کھنہ پولیس کو پر ویز اقبال نے بتایاکہ وہ ڈیوٹی سے واپس گھر جارہاتھاکہ ڈھوک کالاخان کے قریب تین نامعلوم مسلح ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔