اکشے کمار نے مداح کی خواہش پوری کردی

December 05, 2021

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی مداح پلک کی خواہش پوری کرکے بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے۔

اکشے کمار نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنی پلک نامی ایک مداح کی خواہش پر اسے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’سالگرہ مبارک ہو پیاری پلک‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’چاہے آپ گھر سے دور ہیں، لیکن یقیناََ آپ کے خاندان کی نیک تمنائیں اور محبت آپ کے ساتھ رہے گی‘۔

اکشے کمار نے پلک کے لیےاپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’امید ہے کہ آپ کا سال بہت اچھا گزرے گا‘۔

خیال رہے کہ اکشے کمار کی مداح پلک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اداکار کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی ایک خواہش کا اظہار کیا تھا۔

پلک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ’محترم اکشےکمار سر! برسوں سے میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں، آج میری سالگرہ ہے اور میں اپنے گھر سے دور ہوں تو شاید آپ کی طرف سے ملنے والی مبارکباد میرے چہرے پرحقیقی مسکراہٹ بکھیر دے گی‘۔