بیلاحدید نے برٹنی سپیئرز کے مداحوں کو مایوس کردیا

December 05, 2021

معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے گلوکارہبرٹنی سپیئرز کے مداحوں کو مایوس کردیا۔

بیلا حدید نے جس انداز میں برٹنی سپیئرز کو سالگرہ کی مبارکباد دی اس سے گلوکارہ کے مداحوں کو بہت مایوسی ہوئی۔

بیلا حدید نے برٹنی سپیئرز کو ان کی40 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے کوئی خصوصی پوسٹ شیئر کرنے کے بجائے پیرس ہلٹن کی ایک پوسٹ کو ہی اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کردیا۔

بیلا حدید نے پیرس ہلٹن کی جس پوسٹ کواپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا وہ انہوں نےبرٹنی سپیئرز کی 40 ویں سالگرہ پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لیے کی تھی۔

بیلا حدید نے پیرس ہلٹن کی پوسٹ کو اپنی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ سالگرہ مبارک ہو، برِٹ‘۔

انہوں نے لکھا کہ’ ہر چیز کی ملکہ، آپ کی آزادی کے لیے خدا کا شکریہ‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’ان کی خواہش ہے کہ برٹنی سپیئرز کو آگے کی زندگی کے لیے صرف محبت اور آزادی ملے ‘۔

واضح رہے کہامریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو گزشتہ ماہ 13 سالہ قانونی جنگ کے بعد والد جیمی اسپیئرز سے60 ملین ڈالر کی جائیداد کی نگرانی اور ذاتی زندگی میں مداخلت سےرہائی ملی ہے۔