فرحت اللّٰہ بابر کی پرویزخٹک کے بیان کی شدید مذمت

December 06, 2021

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر فرحت اللّٰہ بابر نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا ہےکہ پرویز خٹک کا بیان ناگوار، شرم ناک اور پستی کی نئی گہرائی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پرویز خٹک کے بیان کا مطلب ہے کہ ہم ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں گرتے چلے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ سیالکوٹ میں بچے جوش میں آگئے تھے، دین کی بات پر تو میں بھی جوش میں آکر غلط کام کر سکتا ہوں۔