پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ووٹ چھینا گیا، قانون اور میرٹ کے مطابق انصاف دلایا جائے۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ اور دیگر سیاسی قیدیوں کوحقوق دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک سال میں این ایف سی میں 1 اعشاریہ 9 ارب کا شارٹ فال ہے، فاٹا کا انضمام کردیا گیا اس کا بوجھ بھی صوبائی حکومت پر ہے۔