• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق احمد کی پارٹی کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشتاق احمد خان کی پارٹی پاکستان رائٹس موومنٹ کو اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد نے فلسطین کے حوالے سے پاکستانی عوام کی ترجمانی کی، ان کا پاکستانی سینیٹ میں کردار بھی قابل تعریف ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ پاکستان میں عوامی حقوق کو تباہ کیا جارہا ہے، 28ویں آئینی ترمیم لانے کی بات کی جارہی ہے، پاکستانی معیشت کو تباہ کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید