سی ڈی اے انتظامیہ کا مرمتی و تزئین کا کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت

December 06, 2021

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر سڑکوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ شعبہ روڈز تمام سیکٹرز بشمول مراکز، ایف فائیو، آغا خان روڈ، سیونتھ ایونیو، جی سیون فور، جی فائیو، ایف سیون مرکز، جی سکس مرکز، سرینہ چوک، سہروردی روڈ جی سکس، اتاترک ایونیو سمیت دیگر اہم شاہراہوں کی تعمیرو مرمت اور تزئین و آرائش سمیت بحالی‘ کرب سٹونز کی پینٹنگ‘ لین مارکنگ سمیت دیگر ترقیاتی کام جلد مکمل کر لئے جائینگے۔ شعبہ سٹریٹ لائٹس کا مرمتی اور بحالی کا کام کر رہی ہے جبکہ بس اسٹاپس‘ انڈر پاسز اور انٹر چینجز کی دیواروں کو آرٹ ورک سے سجایا جا رہا ہے‘ فٹ پاتھ بحالی‘ سٹ آئوٹ ایریا کا مرمتی کام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے‘ شعبہ انوائرنمنٹ بھی گرین اینڈ کلین سٹی کیلئے کوشاں ہے۔