فواد خان کی سالگرہ میں شریک مہمانوں کیلئے ہدایات

December 06, 2021

پاکستانی اسٹار فواد خان کی 40 ویں سالگرہ منانے کے لیے منعقد کی گئی یاٹ پارٹی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو دی گئی خصوصی ہدایات سامنے آگئی ہیں۔

فواد خان نے اپنی 40 ویں سالگرہ دبئی میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ منائی ہے۔

فواد خان کی سالگرہ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں گلوکار فیصل کپاڈیا، اداکار محب مرزا، اداکارہ صنم سعید اور دیگر نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پرفواد خان کی 40 ویں سالگرہ کی تقریب کے دعوت نامے کی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔


اداکار کیسالگرہ کی تقریب کے دعوت نامے کے مطابق، تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خصوصی ہدایات دی گئی تھیں، جن پر سب کو عمل کرنا تھا۔

دعوت نامے پر دی گئی خصوصی ہدایات میں لکھا گیا تھا کہ’ آپ پارٹی میں اپنی پسند سے ہر طرح کی تفریح کرسکتے ہیں، لیکن یاد رکھیں، لانڈری، سپا، سلون ، ٹرانسپورٹیشن، کھانا کسی بھی ریستوران سے منگوانا ہوتو خود خریدنا پڑے گا!‘

خیال رہے کہ اداکار فواد خان کی سالگرہ 29 نومبر کو تھی، لیکن یاٹ پارٹی کا انعقاد 3 دسمبر کو کیا گیا تھا جوکہ 4 دسمبر تک جاری رہی۔