برطانیہ کی میانمار کی آنگ سان سوچی کی سزا کی مذمت

December 06, 2021

برطانیہ نے میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کی سزا کی مذمت کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی سیکریٹری خارجہ لزٹروس نے کہا کہ سوچی کی سزا میانمار فوج کا آزادی اور جمہوریت کے خلاف ہولناک اقدام ہے۔

سیکریٹری خارجہ لزٹروس نے کہا کہ منتخب سیاستدانوں کی جبری گرفتاریوں سے ملک میں بےامنی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میانمار فوج سیاسی قیدیوں کو رہا کرکے بات چیت کا راستہ اپنائے اور میانمار فوج ملک میں جمہوریت کی واپسی یقینی بنائے۔

خبر ایجنسی کے مطابق میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو آج چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔

آنگ سان سوچی کو فوج کے خلاف اکسانے، کورونا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں سزا سنائی گئی۔