پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کا ٹائٹل کے آر ایل نے جیت لیا۔ فائنل میں پی ٹی وی کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔
پی ٹی وی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 164 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کے آر ایل نے ہدف 35 اوورز میں حاصل کرلیا۔
کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پی ٹی وی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 41ویں اوورز میں 164 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شمائل حسین 50 اور عماد بٹ 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سفیان مقیم اور احمد حسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
کے آر ایل نے 165 رنز کا ہدف 35ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ شاہزیب خان 53 اور افتخار احمد 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔