تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی ہے۔
ایک انٹرویو میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں، ملک میں سیاسی اور معاشی بحران عروج پر ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کی جو پیش کش کی ہے اس پر اتحادیوں سے مشاورت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں۔