سرگودھا: پالتو کتا باندھنے پر تلخ کلامی، نوجوان قتل

December 06, 2021

سرگودھا کے ایک گاؤں پالتو کتا باندھنے کے تنازع میں نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے گاؤں 142 شمالی میں باپ بیٹے نے ڈنڈے مار کر نوجوان کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کی ملزمان سے پالتو کتا باندھ کر رکھنے کے معاملے میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔