خودکشی نوٹ پر ڈاکٹر نوشین کے فنگر پرنٹ نہیں، فارنزک رپورٹ

December 06, 2021

فائل فوٹو

چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کی خودکشی سے قبل تحریر کی فارنزک رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا۔

فارنزک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ خودکشی سے قبل لکھے گئے نوٹ پر ڈاکٹر نوشین کے فنگر پرنٹ نہیں پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متوفیہ ڈاکٹر نوشین کے زیر استعمال 6 رجسٹر اور ڈائری کی تحریر یکساں ہے۔

دوسری طرف ایڈیشنل آئی جی فارنزک آفس نے چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کی طالبہ کے خودکشی نوٹ کا دوبارہ فارنزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر نوشین کے والد ہدایت شاہ پہلے ہی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرچکے ہیں، اے آئی جی فارنزک کراچی نے رپورٹ مقامی پولیس کے حوالے کردی ہے۔