ایف آئی اے کی ڈالر ہورڈنگ و حوالہ ہنڈی میں ملوث منی چینجرز کیخلاف کارروائی

December 06, 2021

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈالر کی ہورڈنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کرنسی ایکسچینجرز کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں نجی منی ایکسچینج سے بھاری مقدار میں پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق نجی منی ایکسچینج کے مالک الطاف نومی سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران 15 کروڑ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔