ترک اداکارہ گلسوم علی نے عائزہ کو بہت خاص دوست قرار دیدیا

December 07, 2021

کراچی (آئی این پی) ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ گلسوم علی کا کہنا ہے کہ عائزہ خان ان کی بہت خاص دوست ہیں۔ خوبرو پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائزہ خان اور ترک اداکارہ گلسوم علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ گلسوم علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان کے ساتھ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انگریزی اور ترک زبان میں لکھا کہ پیاری عائزہ! آپ میرے لیے ایک خاص اور پیاری دوست ہیں۔گلسوم علی نے اپنی انسٹا پوسٹ میں عائزہ خان کا خوبصورت پھولوں کے گلدستے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔ دوسری جانب عائزہ خان نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر گلسوم علی کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گلسوم علی، آپ کو دیکھ کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، آپ کے لیے بہت سارا پیار۔انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ بہت جلد آپ سے دوبارہ ملوں۔