خوشبو کے کہنے پراسٹیج اداکاروں کی نازیبا ویڈیوزبنائیں، جن کا معاوضہ بھی دیا گیا، ملزم کاشف چن

December 07, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی مشہور اسٹیج اداکاروں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کاشف چن کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پیشے سے جونیئر اداکار کے طور پر کام کرتا ہے۔دوران تفتیش ملزم کاشف چن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ خوشبو کی ہدایات پر ویڈیوز بنایا کرتے تھے۔پولیس کو دیئے جانےوالے بیان کے مطابق اداکارہ خوشبو کے کہنے پر ویڈیوز بنائی گئیں تھیں جس کے لئے معاوضہ بھی دیا گیا تھا اور ان ویڈیوز کے لئے ایک ایپلیکیشن بھی انسٹال کی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم کاشف کا موبائل فارنزک کے لئے متعلقہ ادارے میں بھجوادیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یہ ویڈیوز شالیمار تھیٹر کے میک روم میں شیشے کے پیچھے چھپائے گئے خفیہ کیمروں کی مدد سے بنائی گئیں ہیں۔