کورونا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 125 نئے کیس، ایک مریض کا انتقال

December 07, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ 125 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں9136 نمونوں کی جانچ کی گئی، جو کہ تشخیص کی شرح کا1.4 فیصد ہے، اموات کی مجموعی تعداد 7627 ہوگئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید12مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔