وٹامن ڈی سپلیمنٹ ڈیمنشیا سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے، تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ وٹامن ڈی کا سپلیمنٹ لینا ڈیمنشیا سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ محققین کے مطابق جن لوگوں میں درمیانی عمر میں اس وٹامن کی سطح زیادہ تھی، ان کے دماغ میں کئی سال بعد الزہیمر کی بیماری (ذہنی پسماندگی کی بیماری) سے متعلق ایک اہم پروٹین ٹائو کی سطح مطلوبہ مقدار سے کم تھی۔