• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی بحران پیدا نہ ہوتا تو ہم بہت آگے جاچکے ہوتے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر خلیجی بحران پیدا نہ ہوتا تو ہم بہت آگے جاچکے ہوتے۔

لندن اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے دوران شہباز شریف نے اوپن تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں معیشت کو بہتر بنانے کےلیے بہت محنت کی ہے، 2 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ کا اجرا اس کا واضح ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر خلیجی بحران پیدا نہ ہوتا تو ہم بہت آگے جا چکے ہوتے، پاکستان میں حالیہ برسوں میں معیشت کو مضبوط بنانے کےلیے بہت محنت کی۔

لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے سی ای او ڈیوڈ شوئمر اور سینئر حکام نے شہباز شریف کا استقبال کیا، وزیرعطم نے تقریب میں مدعو کیے جانے کو اعزاز قرار دیا۔

قومی خبریں سے مزید