دبئی، الہٰ دین کے حقیقی اُڑنے والے قالین کی دھوم

December 07, 2021

اسکرین گریب یوٹیوب

دبئی میں ایک شخص کی الہٰ دین کا لباس پہنے حقیقی اُڑنے والے قالین پر سیر سپاٹے کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ہوتی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الہٰ دین کا لباس پہنے قالین پر اُڑنے والا یہ شخص ایک امریکی یوٹیوبر ہے۔

امریکی یوٹیوبر نے مہارت سے فوائل بورڈ کے نیچے پہیئے لگا دیئے ہیںاور اس بورڈ کو قالین سے ایسی مہارت سے ڈھانپ دیا ہے کہ دیکھنے والے اسے اصلی اُڑنے والا قالین ہی سمجھ رہے ہیں۔

امریکی یوٹیوبر اور اس کی ٹیم نے فوائل بورڈ کو ایسی شکل میںڈھال دیا ہے کہ یہ ناصرف زمین بلکہ پانی پر بھی اُڑ سکتا ہے۔

الہٰ دین کا روپ دھارے اس یو ٹیوبر اور اڑنے والے قالین کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر جہاں لوگوں کو یقین نہیں آ رہا وہیں انٹرنیٹ صارفین بھی اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔