بھارت: بابری مسجد کے انہدام کی برسی، انتہاپسندوں کی اشتعال انگیزی، دفعہ 144 نافذ

December 07, 2021

بھارت میں تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی برسی کے موقع پر انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے پر مبنی اقدام کیا۔

انتہا پسندوں نے ریاست اتر پردیش کے شہر متھرا کی شاہی عیدگاہ میں دیوتا کی مورتی نصب کرنے کی کال دے دی۔

عید گاہ کے ساتھ واقع مندر کے دروازے پر نعرے بازی کی اور اشتعال انگیز بیانات دیے، پولیس نے کچھ افراد کو حراست میں لے کر پورے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔