رنگ روڈ منصوبہ، بانٹھ تا ٹھلیاں لینڈ ایکوزیشن کیلئے اراضی کی قیمت کا تعین

December 08, 2021

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی نےرنگ روڈ منصوبہ بانٹھ تا ٹھلیاں کی لینڈ ایکوزیشن کیلئے ایکوائر کی جانے والی اراضی کی قیمت کا تعین کر کے منظوری کیلئے بورڈ آف ریونیو کو بھجوادئیے۔ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے ڈی سی ریٹ،بورڈ آف ریونیو کی پالیسیز،اوسط سیل پرائس،مارکیٹ ویلیو جیسے امور کو مد نظر رکھ کر قیمت کی سفارشات تیار کیں۔ذرائع کے مطابق ایکوزیشن کیلئے راولپنڈی کے28اور گوجرخان کے آٹھ موضع جات منصوبہ میں آرہے ہیں۔ اوسط ایک لاکھ روپے سے لے کر آٹھ لاکھ روپے فی کنال قیمت کا تعین کیا گیا ہے۔ادھر چک بیلی انٹرچینج کے متاثرین میرا موہڑہ، ڈھکی کلاں اور کئی میر باز کے اراضی مالکان نے کہا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے کی زد میں آنیوالی قیمتی اراضی بارے انکی شنوائی نہیں ہو رہی انہیں قیمتی زمینوں اور گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔