تاروخیل خوڑیزئی میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

December 08, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی)ویلیج کونسل تارو نوشہرہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل کے امیدوار ظاہر خان تاروخیل ویلیج کونسل یابی نوشہرہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسلر کے امیدوار خیرالالبشر کا کا ویلیج کونسل خوڑیزئی پبی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسلر کے امیدوار تشارس خان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کسان کونسلر کے امیدوار صدیق خان، پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ کونسلر کے امیدوار جواد احمد اور مسلم لیگ کی خاتون امیدوار فرزانہ کی طرف سے انتخابی مہم تیز کر دی گئی۔ ادھر ویلیج کونسل گڑھی مومین میں تحریک لبیک کی طرف سے اے این پی کے جنرل کونسلر کے امیدوار فارقو کی حمایت کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کیمپ کورونہ کے انجینئر محمد حارث نے بھی کسان کونسلر کے لئے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ضلع نوشہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ پرویز کی طرف سے ضلع نوشہرہ میں پاکستان مسلم لیگ کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے انتخابی مہم تیز کر دی گئی۔ صاحبزادہ حمزہ پرویز نے انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کا بدلہ لینے کے لئے 19دسمبر کو مسلم لیگ کے امیدواروں کے انتخابی نشان شیر پر ٹھپہ لگائیں گے۔