کترینہ کیف، وکی کوشل ہنی مون کیلئے کس ملک جائیں گے ؟

December 08, 2021

بھارتی باربی ڈول، اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ولیمے کے بعد ہنی مون پر جانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل اپنی شادی کی رسومات اور اس سے جڑی تقریبات پر کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ ’اومی کرون ‘ کا بالکل بھی اثر نہیں پڑنے دے رہے اور ہر تقریب شاہی انداز میں کی جا رہی ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کل بروز جمعرات، راجستھان کے پر تعیش فورٹ سِکس سینسز میں مہمانوں، خاندان اور قریبی دوستوں کے درمیان شادی کے بندھن میںبندھ جائیں گے اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ولیمے کی تقریب ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل تاج لینڈز اینڈ میںہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب کے فوراً بعد یہ نئی نویلی خوبصورت جوڑی ہرے پانیوں کے ملک مالدیپ میںہنی مون کے لیے چلے جائیگے۔