کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں موبائل فون پر پابندی کی وجہ سامنے آگئی

December 08, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کترینہ اور وکی اپنی شادی کو میڈیا سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش اس لیے کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی شادی کی تقریب کو ٹیلی کاسٹ کرنے کے حقوق باضابطہ طور پر ایمیزون پرائم کو فروخت کر دیے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس مشہور بالی ووڈ جوڑی نے ایمیزون پرائم کے ساتھ 80 کروڑ کا معاہدہ کیا ہے، اس معاہدے کے مطابق اسٹریمنگ سروس ایمیزون پرائم راجستھان میں چار روزہ گالا کی تقریب کا مظاہرہ کرے گی۔

جبکہ وکی اور کترینہ کی شادی کی ویڈیو مبینہ طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 2022 کے آغاز میں پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کترینہ اور وکی نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کو موبائل فونز کا شادی کی تقریبات میں استعمال کرنے سے گریز کرنے کا کہا ہے۔

اس کے علاوہ شادی کی تقریبات میں تصاویر یا ویڈیوز بنانے اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے بھی منع کیا ہے۔