• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں مہمانوں کے استقبال کیلئے خصوصی اہتمام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے اپنی شادی میں آنے والے مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے خصوصی اہتمام کیا ہے۔

بھاتی میڈیا کے مطابق، کترینہ اور وکی نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے ایک’اسپیشل نوٹ‘ تیار کیا ہے۔

اس اسپیشل نوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں، اس میں لکھا ہے کہ’ آخرکار آپ یہاں ہیں! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ جے پور سے رنتھمبور تک کے سفر سے لطف اندوز ہوں گے، یہاں موجود لوازمات سے لطف اندوز ہوں‘۔

نوٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ’ بیٹھیں، آرام کریں اور تفریح ​​سے بھرپور، دلچسپ تقاریب کے لیے خود کو تیار کریں‘۔ 

نوٹ میں مہمانوں سے گزارش کی گئی ہے کہ ’آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم اپنے موبائل فونز کو اپنے متعلقہ کمروں میں چھوڑ دیں اور کسی بھی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے لیے موبائل فون کا استعمال کرنے سے گریز کریں‘۔ 

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔

کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہے وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین