حکومت سندھ کورونا حفاظتی اقدامات سے قبل تاجروں کو اعتماد میں لے

December 09, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ کراچی میں متوقع کورونا لہر سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات سے قبل تاجروں کو اعتماد میں لے اور کورو نالہر کو کنٹرول کرنے میں اگر مارکیٹوں کے اوقات میں کوئی تبدیلی ضروری ہوتو پہلےکراچی چیمبر سے مشاورت کی جائے اور تاجروں کے مشورے سے اوقات طے کئے جائیں تاک معیشت کا پہیہ چلتا رہےانہوں نے کہا کہ گزشتہ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور مارکیٹوں سے 35 فیصد تاجر دیوالیہ ہو کر باہر نکل چکے ہیں جن کی بحالی کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے آئے وہ آج اسمال ٹریڈرز سیکریٹریٹ ایم اے جناح روڈ میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس سے نائب صدور سید لیاقت علی جاوید حاجی عبداللہ سید نوید احمد محمد عثمان شریف سلیم ملک اور دیگر نے خطاب کیا یا اسمال ٹریڈرز کے صدر نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے مشیر پیٹر سنگر کے اعلان کے مطابق کورونا کی نئی لہر سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن کے بجائے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسین پر زور دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کا سہارا لینے کے بجائے لوگوں میں آگہی پیدا کی جائے اور ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکینگ سخت کی جائے۔ اسمال ٹریڈرز کے صدر نے کہا تاجر پہلے ہی بہت نقصانات اٹھا چکے ہیں وہ مزید نقصانات اٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔