• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف پر حملے کیے، امریکی سینٹرل کمانڈ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف پر حملے کیے، ایران کی آبدوز سمیت 17 بحری جہازوں کو تباہ کر دیا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ خلیج عرب، ہرمز اور خلیج عمان میں اب کوئی بھی ایرانی بحری جہاز نہیں ہے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں سب کچھ تباہ کردیا گیا ہے، ایران کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم کر دی ہے۔ 

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی ہے، اہداف کے حصول تک ایران سے جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے خوش نہیں ہوں، تیل کی قیمت شاید کچھ عرصہ بلند رہے، جنگ ختم ہونے پر امید ہے کہ تیل کی قیمت پہلے سے بھی زیادہ کم ہوجائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید