عوام کو اعتماد ہے وزیراعظم ذاتی مفادات کیلئے کوئی کام نہیں کریگا، فواد چوہدری

December 09, 2021


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کو اعتماد ہے وزیراعظم ذاتی مفادات کیلئے کوئی کام نہیں کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی ہو یا کوئی اور سروے، طویل عرصے بعد سیاسی حکومت سے متعلق اعتماد ظاہر ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اعتماد ظاہر ہوا ہے کہ سیاسی حکومت کرپٹ عناصر پر مشتمل نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 89 فیصد لوگ کورونا پر حکومتی اقدامات کی تائید کرتے ہیں، یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔