اسلام آباد: فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی کردی گئی، نیپرا

December 09, 2021


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ صارفین سے یہ اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، فیصلے کا اطلاق کے-الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔