ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، علی امین گنڈا پور پر جرمانہ عائد

December 09, 2021

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو جرمانے کی رقم جمعہ تک سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کر دی، دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا۔

خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے پریزایڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے۔