• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ٹربیونل نے شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑنےکےلیےاہل قرار دے دیا


الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے  شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

 الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کےخلاف اپیل خارج کردی۔

خیبرپختونخوا سے خالی ہونے والی سینیٹ کی سیٹ کے الیکشن کے لیے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار شوکت امیر زادہ نےشوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا۔

اے این پی کے امیدوار امیر زادہ نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں ہیں اور نہ ہی الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں، کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو الیکٹورل رول جمع ہے وہ بھی سرٹیفائیڈ نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ شوکت ترین مردان کے ووٹر ہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کی سیٹ پر الیکشن لڑسکتے ہیں؟ اس لیے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین