عائزہ خان کا کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر خوشی کا اظہار

December 10, 2021

پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے بھارتی انڈسٹری کی باربی ڈول، اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر کترینہ کیف کی جانب سے شادی کے بعد شیئر کی گئی پہلی پوسٹ ری شیئر کی ہے۔


عائزہ خان نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ آخر کار ،‘ اور ساتھ میں خوشی کا اظہار کرنے والے ایموجیز بھی بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میںبندھ گئی ہیں۔

دنیا بھر میں موجود اس جوڑی کے چاہنے والوں کی جانب سے نئے سفر کے آغاز پر اِنہیں دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجی جا رہی ہیں۔