لوگ مجھے ’پرچی‘ کہتے ہیں، دنا نیر مبین

December 15, 2021

انٹرنیٹ پر مختصر سی ویڈیو کے ذریعے وائرل ہونے والی ویلاگر دنانیر مبین نے ماڈلنگ کے بعد اب باقاعدہ اداکاری میں قدم رکھ دیا ہے۔

حال ہی میںاو ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے دیئے گئے ایک انٹرویو میں دنانیر مبین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری میںکیسے آئیں۔

دنا نیر مبین کا کہنا تھا کہ ’لوگ اُنہیں پرچی کہتے ہیں، اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کے بعد اُنہیں ایسی باتیں سننے کو ملیں ہیں کہ وہ سفارش کے ذریعے اس شعبے میںآئی ہیں۔‘

دنا نیر نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’اُن کا دور دور تک کسی اداکار یا ہدایتکار سے کوئی تعلق نہیں تھا، وہ مکمل ایک عمل سے گزرتے ہوئے ایک کردار کے لیے منتخب ہو کر اس شعبے میںآئی ہیں ۔‘


دنا نیر مبین نے مزید کہا کہ ’لوگوں کا کہنا ہے کہ اُنہوںنے خود کہہ کر ڈرامے میں کردار حاصل کیا حالانکہ اُنہیں آفر کے ذریعے ڈرامے میںکاسٹ کیا گیا تھا۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’کبھی کبھار اُنہیں یہ باتیں بہت دُکھ دیتی ہیں، کوئی اچھا کام کر رہا ہے تو اس میںکیا برائی ہے، وہ سمجھتی ہیں کہ اگر کوئی ایسی آفر اور عزت کا مستحق ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔‘

دنانیر کا بتانا تھا کہ ’شروع ہی سے اُن کی فیملی نے اُن کی بہت حوصلہ افزائی کی ہے، کسی قسم کی کوئی منفی چیز اُن تک پہنچنے سے پہلے ہی اُن کی فیملی جذب کر لیتی ہے، اسی لیے اُنہیں ایسے تبصروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔‘