اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

December 15, 2021


شرح سود میں مزید اضافے کے خدشات دور ہونے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں خریداری کی لہر دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ایک ہزار 120 پوائنٹس بڑھ گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا، شیئرز بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 1120 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 366 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 44 ہزار 507 رہی جبکہ بازار میں آج 39 کروڑ شیئرز کا کاروبار 11 ارب 65 کروڑ روپے میں طے ہوا۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 190 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 609 ارب روپے ہے۔