ماہرہ خان کا اپنے بیٹے سے کیسا تعلق ہے؟

December 21, 2021

ماہرہ خان بیٹے اذلان عسکری کے ہمراہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ اُن کا بیٹا اذلان عسکری اُن سے بہت محبت کرتا ہے۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ماہرہ خان کے انٹرویو سے لیا گیا ایک مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے، اس ویڈیو میںماہرہ خان اپنے بیٹے کے ساتھ مضبوط اور گہرے تعلق سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

ماہرہ خان کا وائرل کلپ میںبتانا ہے کہ’اُن کا بیٹا اذلان اُن کا بہت خیال رکھتا ہے، شوٹنگ سے جب وہ تھکی ہاری گھر پہنچتی ہیں تو اذلان اُن کے پاؤں دباتا ہے۔‘


ماہرہ خان کا مزید بتانا تھا کہ ’اذلان اُن سے بہت محبت کرتا ہے، وہ جب بھی اذلان کو گھر میںنظر آ تی ہیں وہ اُن سے گلے لگانے کو کہتا رہتا ہے۔‘

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی2007ء میں علی عسکری کے ساتھ شادی ہوئی تھی جو کہ محض 8 سال بعد 2015ء میں ختم ہو گئی تھی۔

ماہرہ خان اور علی عسکری کا بیٹا اذلان عسکری بھی ہے جو کہ ماہرہ خان کی کفالت میں ہے۔

اُن کے سابق شوہر علی عسکری نے 2017ء میں دوسری شادی کرلی تھی جبکہ اس خبر نے ماہرہ خان کو بے حد افسردہ کر دیا تھا۔