کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے چاہنے والوں کو بتا دیا ہے کہ انہیں سال نو یعنی 2020کا کیا تحفہ ملا ہے۔ماہرہ خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ ڈالی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے صاحبزادے اذلان نے انہیں خوبصورت تحفہ دیا ہے۔ماہرہ خان نے بیٹے کا بنایا ہوا کارڈ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ ہاتھ سے لکھا ہوا کارڈ موصول کیا ہے۔کارڈ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان کے بیٹے نے ’best mom‘ یعنی بہترین والدہ لکھا ہے۔ اداکارہ نے بیٹے کی جانب سے دیئے گئے کارڈ کو اس سال یعنی 2020 کا تحفہ بھی قرار دیا ہے۔