• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کے سابق شوہرعلی عسکری نے دوسری شادی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ٹی وی و فلم کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے نئی پاکستانی فلم سائن کی تو ان کے سابق شوہر سے متعلق بھی یہ خبریں بھی گردش کرنے لگیں کہ ماہرہ خان کے سابق شوہر علی عسکری نے دوسری شادی کرلی ہے،اس خبر نے ماہرہ خان کو بے حد افسردہ کردیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علی عسکری کی جانب سے دوسری شادی کرنے پروہ بے حد پریشان ہوگئی ہیں اور شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں اپنی نئی فلم پر بھی توجہ نہیں دے پارہی ہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اور علی عسکری 10 سال قبل 2007میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،تاہم یہ جوڑی دیر پا ثابت نہ ہوسکی اور محض 8 سال کی رفاقت کے بعد2015میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی دونوں کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے جو ماہرہ خان کی کفالت میں ہے۔اس سلسلے میں موقف جاننے کے لئے ماہرہ خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔
تازہ ترین