اومی کرون سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، امریکی صدر

December 22, 2021


امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا وائٹہاؤس میںاومی کرون کے پھیلاؤ سے متعلق خطاب میں کہنا تھا کہ آپ مکمل ویکسین شدہ نہیں تو اومی کرون سے متعلق آپ کو فکرمند ہونا چاہیے، ہمیں اومی کرون سے متعلق فکر کرنی چاہیے لیکن خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ 5 سو ملین فری ریپیڈ ٹیسٹ ہوم کٹس امریکیوں کو دستیاب ہوں گی، امریکا جنوب افریقی ملکوں پر سفری پابندیوں کی تبدیلی پر غور کررہا ہے۔

امریکی صدر نے عوام سے جلد سے جلد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کی درخواست بھی کی۔