منی بجٹ پاس کرانے کی تیاری مکمل

December 23, 2021


حکومت نے منی بجٹ پاس کرانے کی تیاری کرلی، منی بجٹ کے ذریعے350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے گی۔

ترجمان مشیر خزانہ کاکہنا ہے کہ 12 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چھٹا جائزہ پیش ہوگا۔

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان 12 جنوری سےقبل آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری کرے گا،منی بجٹ فنانس بل کے ذریعے پاس کرایا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے حکام نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک کا قانون بھی پارلیمنٹ کے ذریعے پاس ہوگا۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر آئی ایم ایف سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے متعلق وزارت خزانہ نے کہا کہ پارلیمنٹ سے منظوری طویل وقت لے سکتی ہے، فوری منظوری کے لیے مشترکہ اجلاس بلانا ممکن نہیں ہے۔