بنوں: 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

December 26, 2021

بنوں کے علاقے گڑھی شیر احمد میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 5 افراد میں باپ اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گڑھی شیر احمد میں ہوائی فائرنگ سے منع کرنے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔