سپرہائی وے پولیس کی کارروائی ، 2 دہشتگرد گرفتار

December 28, 2021

تھانہ سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیےجن کے قبضے سے 2 عدد ہینڈ گرنیڈ اور ایک 30 بور پستول برآمد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت انس خان ولد شودہ خان اور فردوس خان ولد علی بات خان کے نام سے ہوئی ہے اور ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد ہینڈ گرنیڈ اور ایک 30 بور پستول بمعہ 4راؤنڈ برآمد کئے گئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 1697/2021 و1698/2021 و1699/2021 بجرم دفعہ4/5 ایکسپلوزو ایکٹ و231 A سندھ آرمزایکٹ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے، دہشتگرد ملزمان کا تعلق TTP سے ہے ملزمان نے دہشتگردی کی تربیت افغانستان سے لی ہے ۔

ملزم انس افغانستان میں گرفتار بھی ہوا اور 2007 تا 2012 تک پل چرنی جیل میں قید رہا ، ملزم کے والد محبوب TTP پاکستان وزیرستان کے مقامی ممبر تھے اور ساتھیوں سمیت وزیرستان میں سال 2020 میں مارے گئے تھے ۔

ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔