تھر: نایاب ہرن کا شکار، 1 ملزم گرفتار

December 30, 2021


سندھ کے ضلع تھر پارکر میں نایاب نسل کے ہرن کا شکار کیا گیا جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ 1 ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

تھر پارکر کی تحصیل چھاچھرو کے گاؤں نہرو بھیل میں نایاب نسل کے ہرن کے شکار کا واقعہ پیش آیا ہے۔

محکمۂ جنگلی حیات نے نایاب ہرن کا شکار کرنے پر متعلقہ تھانے میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شکار کی گئی ہرنی حاملہ تھی۔

تھر پارکر کے گیم آفیسر پیر عبدالغفور سرہندی کے مطابق نایاب نسل کے ہرن کے غیر قانونی شکار کے الزام میں 1 ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔