• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: چڑیا گھر میں 7 نایاب ہرن پراسرار طور پر ہلاک


بہاولپور کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے 7 ہرن پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے، 12 ہرن اب بھی شدید بیمار ہیں۔

بہاولپور چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق درجنوں ہرن اچانک جنگلے میں تڑپنے لگے، تھوڑی ہی دیر میں ان میں سے 7 ہرن دم توڑ گئے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوری طبی امداد کے باعث 22 ہرنوں کو بچا لیا گیا ہے۔


انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر میں ان ہرنوں کی پراسرار ہلاکت کی وجہ ابھی نہیں بتائی جا سکتی۔

بہاولپور چڑیا گھر کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہرنوں کی ہلاکت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ان کے نمونے لاہور بھیج دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین