آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پٹرول کی قیمت بڑھانی ہے، مزمل اسلم

January 01, 2022

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پٹرول کی قیمت بڑھانی ہے، آئی ایم ایف نے 700ارب ٹیکس کا کہا ہم 350 پر لے کر آئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ پچھلے 6 ماہ میں جتنی مہنگائی ہوئی اس کا جائزہ لینا ہوگا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں مہنگائی کا طوفان ہے، ایسی مہنگائی 2008 میں بھی دیکھی گئی تھی۔

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ موجودہ مالیاتی ترمیمی بل منی بجٹ نہیں ہے، گزشتہ حکومتوں کی غیر ضروری ٹیکس چھوٹ ختم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنےوالے دنوں میں پٹرول کی قیمت کم ہوگی۔