حکومت نے نئے سال کے آغاز سے قبل ہی عوام پر پٹرول بم گرادیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 144 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے کا اضافہ کیا ہے، یوں ڈیزل کی نئی قیمت 141 روپے 62 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 113 روپے 53 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 111 روپے 6 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں کردیا جائے گا۔